Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

دنیا بھر میں رمضان کا آغاز ہوگیا، مختلف ممالک میں پہلی سحری کا شاندار اہتمام

غزہ میں پہلی سحری کا زبردست اہتمام کیا گیا، مسجد اقصیٰ میں پہلی تراویح بھی ادا کی گئی
شائع 02 مارچ 2025 12:21pm

دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، مختلف ممالک میں پہلی سحری کا شاندار اہتمام، بازاروں میں بھی رش لگ گیا۔

غزہ میں پہلی سحری کا زبردست اہتمام کیا گیا، بڑی سی میز پر سیکڑوں فلسطینیوں نے مل کر سحری کی۔ مسجد اقصیٰ میں پہلی تراویح بھی ادا کی گئی۔

غزہ کی مارکیٹس میں رش تو بہت ہے تاہم جنگ زدہ علاقے میں مہنگائی سے سب پریشان ہیں۔

ادھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی پہلی افطاری سحری کے لیے مزیدار پکوان تیار کیے گئے۔

مصر میں رمضان المبارک سے ایک روز قبل اجتماعی کھانے کی روایت تقریضہ کا اہتمام ہوا جس میں لوگوں نے مل کر من پسند کھانوں کا لطف اٹھایا۔

رمضان کی آمد کے موقع پر افغانستان کے بازاروں میں بھی رش لگ گیا، شہریوں نے افطار کے لیے جلیبی کو پسندیدہ قرار دے دیا

جرمنی میں ماہ صیام کے آغاز پرآتشبازی سے آسمان پر رمضان المبارک لکھ کر مبارک مہینے کا بھرپور استقبال کیا۔

world

RAMZAN 2025