Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

انسان یا گھوڑا؟ شرکاء ایوارڈ شو میں عجیب سی مخلوق دیکھ کر حیران رہ گئے

لوگ حیرت سے پوچھنے لگے کہ یہ گھوڑا ہے یا گھوڑے کا ماسک لگائے کوئی شخص
شائع 02 مارچ 2025 11:44am

برطانوی ایوارڈ شو کی تقریب میں ایک گھوڑے کی شرکت نے وہاں موجود شرکاء کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹی وی کے ناظرین اس وقت الجھن میں پڑ گئے جب انہوں نے گھوڑے کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو ٹیبل پر بیٹھا دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق لندن کے او ٹو ایرینا میں ایوارڈ شو مشہور شخصیات سے بھرا ہوا تھا۔ لیکن جس چیز نے لوگوں کی توجہ حاصل کی وہ گھوڑے کا ماسک پہنی خاتون مہمان تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرے کرنے پر مجبور کیا۔

یہ دیکھ کر لوگ الجھن میں پڑ گئے اور پوچھنے لگے کہ کیا یہ ڈینی ڈائر کے ساتھ گھوڑا بیٹھا ہے؟ یا کوئی گھوڑے کے لباس میں موجود ہے، کون ہے آخر وہ پراسرار شخص؟

انسانی تاریخ کی سب سے واضح خلائی مخلوق کے جہاز کی تصویر کے پیچھے کی پراسرار کہانی

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق گھوڑے کے ماسک میں موجود شخص کی شناخت ہارس گرل کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک جرمن ڈی جے ہیں۔

ہارس گرل کو اپنے مشہور گانے مائی بارن مائی رولز سے شہرت حاصل ہوئی تھی جو ٹک ٹاک پر کافی وائرل ہوا تھا۔ انسٹاگرام پروفائل میں ان کا اصل نام اسٹیلا ہے۔

آخرت میں خلائی مخلوق کا حساب کتاب ہوگا؟ ویٹیکن کے مذہبی رہنما کا حیران کن دعویٰ

خاتون ڈی جے ہمیشہ خود کو گھوڑے کے ماسک کے پیچھے رکھتے ہوئے اپنی اصل شناخت کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرتیں جس کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔

horse girl

german dj

british award show 2025