Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

کراچی میں سحری کے وقت گیس غائب، سوئی سدرن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

شہریوں کو سحری کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا
شائع 02 مارچ 2025 10:29am

ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔

ملیر، رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن سمیت کئی علاقوں میں سحری کے وقت گیس دستیاب نہیں تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو کھانے کی تیاری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا تھا کہ سحری کے اوقات میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ محض دعوے ہی ثابت ہوئے۔ گیس کی بندش پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

SSGC

Gas Short in Sehri