رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی بینکنگ ضروریات مکمل کر لیں
رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر تا جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔
3 مارچ کو ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کا اعلان
جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی بینکنگ ضروریات مکمل کر لیں۔
State Bank Of pakistan
Ramadan 2025
Ramadan Bank Timings
مقبول ترین
Comments are closed on this story.