سیلریڈ کلاس ارمغان کروڑ پتی ’باس‘ کیسے بنا؟
نوکری پیشہ ارمغان کروڑ پتی کیسے بنا؟۔ ایف آئی اے کی تفتیش میں اہم انکشافات کا امکان ہے ۔ بینک اکاؤنٹس اورمنی ٹریل کی جانچ شروع کردی گئی۔ ساحرحسن کے اکاؤنٹس کی بھی چھان بین ۔ ملزم ارمغان دوہزارانیس تک ملازمت کرکے گزربسر کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہائی پروفائل مصطفٰی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان اپنے کال سینٹرز سے پہلے دو نجی کمپنیوں میں ملازمت کرچکا ہے۔ دونوں کمپنیز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔
کراچی کی عدالت کا ارمغان کو پندرہ مارچ کوپیش کرنے کاحکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور اس سے منسلک افراد کے اکاؤنٹس کی چھان بین کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ ارمغان کی مکمل بینک اکائونٹس اور منی ٹریل چیک کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ساحر حسن کے اکاؤنٹس کی بھی جانچ شروع کردی گئی ہے۔
ملزم ارمغان کا ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا
کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا، ارمغان کے خلاف وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کا انکشاف ہوا ہے۔
”ارمغان کو بار بار پھانسی دی جائے، اسے معلوم ہو کہ دوسروں پر تشدد کیسے ہوتا ہے“
سٹی کورٹ کراچی میں مصطفی عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا ایک اور مقدمہ سامنےآ گیا۔ مقدمے میں ارمغان کے خلاف وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کا انکشاف ہوا ہے۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم ارمغان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
Comments are closed on this story.