Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

پاکستان کی دو سینئر اداکاراؤں کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دونوں اداکاراؤں کو گانے "پیا توسے نینا لاگے رے" پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 01 مارچ 2025 09:29pm

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی دو وراسٹائل سینئر اداکاراؤں نادیہ جمیل اورسمیعہ ممتاز کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے ایک گانے“پیا توسے نینا لاگے رے“ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ گانا اپنی آواز میں بھی گایاہے,نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کالباس پہن رکھا تھا۔

ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا ہے۔

Nadia Jamil

dance video

Samiya Mumtaz