Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

کیا اسلام آبادپرچڑھائی سےبانی پی ٹی آئی آزادہونگے؟ کنڈی فیصل کریم کنڈی

جعلی حکومت کام کر رہی نہ اس میں صلاحیت نظر آتی ہے، علی محمد خان کی آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2025 09:31pm

گورنر خیبر پختنونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں مدرسہ حقانیہ میں دہشت گردی کے واقعہ کو سنجیدہ لینا پڑے گا، صوبائی حکومت کو امن ومان کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کیا اسلام آبادپرچڑھائی سے بانی پی ٹی آئی آزادہونگے؟ عمران خان نے عدالتوں سے آزاد ہونا ہے۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’روبرو‘ کے میزبان شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وزیر اعلیٰ کے پی اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے ہیں، صوبائی حکومت کرم کی 25 کلومیٹر کی سڑک کو کھولنے میں ناکام ہے، وزیر اعلیٰ کے پی نے سیکیورٹی کے لیے کیا کیا؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کراچی کی صوبائی حکومت امن کے لیے کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے امن کے لیے رینجرز طلب کی، کے پی حکومت تو فوج کے خلاف قرار دادیں پاس کرتی ہے، اپوزیشن کا کام ہے تحریک چلانا ہے، ہم ان سب کو خوش آمدید کہیں گے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے امن کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں، ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 47 فارم کی حکومت مسلط ہے، جعلی حکومت کام کر رہی نہ اس میں کسی قسم کی کوئی صلاحیت نظر آتی ہے، اس وقت ملک میں سیاسی افراتفری ہے، جب تک سیاسی استحکام نہ ہو تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا ہے کہ امریکا کےعلاوہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہیں کرینگے، پی ٹی آئی کی ٹرمپ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں۔

انہوں نے کہاکہ جب ان کے سارے کارڈ فیل ہوگئے توانہوں نے ٹرمپ کارڈ نکال لیا، یہ کہہ رہے تھے کہ جس دن ٹرمپ نے حلف لیا، اس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے، پی ٹی آئی کی احتجاج کی نئی کال بھی ٹھس ثابت ہوگی۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv