وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا
کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ایک اور مقدمہ سامنےآگیا، ارمغان کے خلاف وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کا انکشاف ہوا ہے، عدالت نے کیس میں آئندہ سماعت پر ملزم ارمغان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مصطفی عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا ایک اور مقدمہ سامنےآ گیا۔ مقدمے میں ارمغان کے خلاف وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کا انکشاف ہوا ہے۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم ارمغان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
مصطفیٰ عامر اغواء و قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس تفتیش پر عدم اطمینان
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دیں کہ میرے خلاف مقدمات میں پیش ہوئے تو جان سے جاؤ گے یا غائب کرا دوں گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قائم مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکی آمیز میسج کئے تھے، ملزم ارمغان کے خلاف دو مقدمات میں مدعی کے وکیل سیف ایڈووکیٹ کو دھمکیاں دی گئیں۔
وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ارمغان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں مدعی سیف ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ 22 اپریل 2024 کوارمغان نے واٹس ایپ پرمیسجز کئے تھے۔
ملزم ارمغان کا ایک اور کارنامہ
گذشتہ روزمصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، ملزم ارمغان سینئر صحافی ندیم احمد پر بھی فائرنگ میں ملوث نکلا۔
مصطفی قتل کیس؛ سندھ پولیس کی جانب سے پیش نہ ہونے پرقائمہ کمیٹی داخلہ کا اظہارِ تشویش
کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ندیم احمد نے شناخت کر لیا، ملزم ارمغان نے19 نومبرکو ندیم احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
صحافی ندیم احمد نے ملزم کی شناخت کی تفصیلات پولیس حکام کو فراہم کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کو ندیم احمد فائرنگ کیس میں شامل تفیش کریں گے۔
Comments are closed on this story.