Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

کراچی پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

گرینیڈ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے، حکام
شائع 01 مارچ 2025 06:44pm

کراچی کے علاقے پریڈی تھانے پر ہینڈ گرینیڈ حملے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔

پریڈی تھانے پر ہینڈ گرینیڈ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی اورایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گرینیڈ حملے میں تین پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے، تینوں زخمی اہلکار کو سرکاری پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں 5 ٹریفک حادثات نے 5 افراد کی جان لے لی، واٹر ٹینکر نذر آتش

متن مقدمہ کے مطابق جائے وقوعہ سے سی ٹی ڈی ، کرائم سین یونٹ اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کیے، نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنے کے لیے گرینیڈ حملہ کیا۔

کوئٹہ اور ہنگو میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

کرائم سین یونٹ کی ہائی روف اور ایک کار کو گرنیڈ کے چھرے لگنے سے نقصان پہنچا، تھانے کی بیرونی دیوار پر چھرے لگنے کے واضح نشانات موجود ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق حملے میں امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو گرینیڈ استعمال کیا گیا۔

karachi

Sindh Police

bomb blast

Karachi Police