بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق، کتنی رقم اداکی گئی؟
بھارتی اداکار ریتیک روشن اور سوزین خان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزین خان اور اداکار ریتیک روشن کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور 2014 میں بالی وڈ کی اس خوبصورت جوڑی نے اپنی طلاق کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
طلاق کے بعد ریتیک اور سوزین اپنے دونوں بیٹوں ریان روشن اور ردھان روشن کی مل کر پرورش کررہے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین شخص کی سب سے مہنگی طلاق
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق دینے پر کتنے بھارتی روپے دیئے؟
ریتیک روشن نے طلاق کے بعد بھارتی قانون کے تحت سابقہ اہلیہ سوزین خان کو 380 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے جس کی وجہ سے ان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔
ریتیک اور سوزین کے علاوہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی طلاق کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی ہے، جنہوں نے 2006 میں شادی کی اور ٹھیک 10 برس بعد 2016 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا،انہوں نے اپنی علیحدگی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کو اُن کے سابق شوہر نے طلاق کے بعد ایک پُرتعیش گھر کے علاوہ 70 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔
Comments are closed on this story.