چیمپئنزٹرافی کا آخری مقابلہ؛ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
**آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ **
چیمپئنزٹرافی کے آخری مقابلے میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکارہوگئی، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت نہ ہوسکا اور شروعات سے ہی اس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور 7 وکٹوں سے ہرایا۔
چیمپئنز ٹرافی: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر مستعفی
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر نے 25، بین ڈکٹ نے 24 اور جوز بٹلر نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسین اور ویان ملڈر نے تین تین جبکہ کیشو مہاراج نے دو، لونگی اینگیڈی اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پہلی وکٹ ایک رن پر گری، اس کے بعد رکلٹن بھی 47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے۔
تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی۔
جنوبی افریقا نے ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے انگلش ٹیم کو شکست دے کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ بی میں پوزیشن ٹیبل پر پہلے نمبر آگئی۔
وین ڈر ڈوسین 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کلاسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا۔
Comments are closed on this story.