Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے، انوکھے نام کے معنی کیا؟

یہ اعلان مسک کی پارٹنر نے اپنے تیسرے بچے آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے ایکس پر کیا
شائع 01 مارچ 2025 03:16pm

دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی پارٹنر اور نیورلنک کی ایگزیکٹو شیون زیلیس نے اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے اور اپنے چوتھے بچے کا نام سیلڈن لائکرگس بتایا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے تیسرے بچے آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے ایکس پر کیا۔

ایلون مسک اور شیون زیلیس کے چار بچے ہیں جن میں پہلے بچے جڑواں ہیں جن کے نام اسٹرائیڈر اور ایزور، تیسرا آرکیڈیا اور اب سیلڈن دنیا میں آیا ہے۔

سیلڈن نام کے کیا معنی ہیں؟

سیلڈن نام غالباً ہیری سیلڈن سے متاثر ہے، جو آئزک عاصموف کی فاؤنڈیشن سیریز کا ایک فکشنل کردار ہے۔ سیلڈن ایک ریاضی دان اور بصیرت والا تھا جس نے معاشرے کے مستقبل کی پیشگوئیاں اور اثر انداز ہونے کا ایک طریقہ ”سائیکو ہسٹری“ تخلیق کیا تھا۔

ایلون مسک کی ٹیم نے’غلطی سے’ خطرناک بیماری کو روکنے کا پلان کینسل کرا دیا

چونکہ ایلون مسک سائنس فکشن اور ٹیکنالوجی سے محبت کے لیے جانے جاتے ہیں، ممکن ہے کہ اس لیے یہ نام تجویز کیا گیا ہو۔

ایلون مسک کی 3 بچوں کی ماں پنجابی گرل فرینڈ کے ساتھ مودی سے ملاقات

اس سے قبل قدامت پسند کمنٹیٹر ایشلے سینٹ کلیئر نے 5 ماہ قبل ایلون مسک کے 13 ویں بچے کو جنم دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سینٹ کلیئر نے مسک کے خلاف پدرانہ حقوق کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

Elon Musk

born

14th child