Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

آج ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ’بارانِ رحمت‘: عمر شہزاد، سدرہ اقبال اور ارسلہ صدیقی کے ساتھ روحانی سفر کیلئے تیار ہوجائیں

آج ٹی وی ہمیشہ سے رمضان نشریات میں نئی مثالیں قائم کرتا آیا ہے
شائع 01 مارچ 2025 02:44pm

رمضان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ”آج ٹی وی“ ایک بار پھر اپنی شاندار رمضان ٹرانسمیشن ”بارانِ رحمت“ لے کر آ رہا ہے، جس کی میزبانی کریں گے عمر شہزاد، سدرہ اقبال اور ارسلہ صدیقی۔

آج ٹی وی ہمیشہ سے رمضان نشریات میں نئی مثالیں قائم کرتا آیا ہے، اور اس بار بھی ایک یادگار روحانی سفر تیار ہے۔

ماضی میں ریما خان، مایا خان، حمزہ علی عباسی اور لیجنڈری عمر شریف جیسے بڑے نام اس نشریات کا حصہ رہے، اور اس بار بھی ایک ناقابلِ فراموش رمضان کا وعدہ ہے۔

رمضان 2025 میں، آج ٹی وی ایک نئی بلندی کو چھونے جا رہا ہے، جہاں روحانی فیوض کے ساتھ خوبصورت لمحات بھی آپ کے منتظر ہیں۔

یہ کوئی عام رمضان نشریات نہیں بلکہ ایمان، جذبے اور تفریح کا حسین امتزاج ہے!

آپ کی سحری میں روشنی بکھیرنے آ رہے ہیں معروف اینکر سید عاصم شہریار (شیری)، جبکہ دوپہر ایک بجے سے افطار تک آپ کے ساتھ ہوں گے:

✨ ایک باصلاحیت فنکار، جاندار مقرر اور حافظِ قرآن عمر شہزاد جو رمضان کی خوبصورتی کو منفرد انداز میں پیش کریں گے۔

سدرہ اقبال جن کی نفاست اور شائستگی ہر گفتگو میں دلکشی بھر دیتی ہے۔

✨ اپنے ہر لفظ میں حکمت اور بصیرت کا رنگ رکھنے والی ارسلہ صدیقی، جن کی شرکت بامعنی مکالمے کی ضمانت ہے۔

یہ رمضان، آج کے ساتھ!

رمضان کی خوبصورت ساعتوں میں“آج ٹی وی“ آپ کیلئے لے کر آئے گا ایمان کو تازہ کرنے والے لمحات، دل کو چھو لینے والی کہانیاں، اور روح کو گرما دینے والی گفتگو۔

💫 روزانہ دوپہر 1 بجے سے افطار تک، صرف آج ٹی وی پر!

تو پھر تیار رہیے، کیونکہ یہ صرف ایک رمضان شو نہیں، بلکہ ایک ایسا سفر ہے جو دل کو چھو جائے گا، روح کو تازگی بخشے گا، اور آپ کو بار بار دیکھنے پر مجبور کر دے گا۔

”آج کے ساتھ“، رمضان کے اصل جذبے کو محسوس کیجیے!

Sidra iqbal

aaj Tv

Ramadan 2025

Ramadan Transmission

Omar Shehzad

Arsala Siddiqui