Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی، سعدیہ امام

وہ دونوں شادی سے پہلے ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے
شائع 01 مارچ 2025 02:30pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شروع میں ہی شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی کیونکہ وہ جرمنی جانا نہیں چاہتی تھیں۔

سعدیہ امام نے اپنے شوہر عدنان حیدر کے ساتھ مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی شادی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

”میم سے محبت“ کی ماہی کون ہیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ارینج میرج تھی اور انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی کیونکہ وہ جرمنی میں قیام کرنے میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کر رہی تھیں۔

سعدیہ امام نے کہا کہ ان کے والدین نے شادی کو فریضہ حج کے ساتھ مشروط کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کی حامی بھری۔

سعدیہ امام اوران کے شوہرنے بتایاکہ وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، اہل خانہ نے ان کی شادی طے کی اور پہلی بار ایک دوسرے کو رشتے کی بات پکی کرنے کے وقت دیکھا تھا۔

ثمر جعفری کیسی شریک حیات چاہتے ہیں؟ اداکار نے انکشاف کردیا

سعدیہ امام کے شوہر عدنان حیدر نے بتایا کہ چونکہ وہ جرمنی میں کاروبار کرتے تھے، اس لیے سعدیہ امام کو کچھ پتا نہیں تھا جب کہ انہوں نے اہل خانہ کو رشتہ تلاش کرنے کا کہہ دیا تھا،جرمنی میں ان کا ریسٹورنٹس اور گیسٹ ہاؤسز کا کاروبار ہے، ان کی خواہش تھی کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی ہو۔

ان کے شوہر عدنان حیدر نے بھی بتایا کہ ان کی شادی کے وقت سعدیہ امام کو جرمنی میں رہنا مشکل لگ رہا تھا، کیونکہ ان کے والدین کا انتقال ہو چکا تھا تب اگر وہ چاہتے تو دوسری شادی بھی کرسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعدیہ امام کو دوسری شادی کی اجازت دی تھی، تاہم انہوں نے خود دوسری شادی نہیں کی کیونکہ وہ اپنی پہلی بیوی کو ہی مکمل طور پر سنبھالنے کے لیے کافی تھے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات