پی ٹی آئی رہنما پر بجلی چوری کا مقدمہ درج
ظہور بھٹہ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ظہور احمد بھٹہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سب ڈویژن آفیسر کینٹ محمد جنید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، ظہور بھٹہ اپنے میٹر سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ تاہم، انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔
ظہور بھٹہ 7 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ وہ 2024 کے عام انتخابات میں پی پی سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔
Electricity theft
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
Zahoor Ahmed Bhutta
مقبول ترین
Comments are closed on this story.