Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک

لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کردی
شائع 01 مارچ 2025 01:26pm

بالی وڈ کی مشہور پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، جس کے بعد وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ گلوکارہ نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا۔

شریا گھوشال نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ”میرے ایکس اکاؤنٹ کو 13 فروری سے ہیک کیا گیا ہے، اور میں نے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش کی ہے، لیکن ابھی تک ایکس کی ٹیم سے کوئی جواب نہیں آیا۔“

طلاق کی افواہوں کے درمیان گووندا کی اہلیہ کی ویڈیو منظرعام پر

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وہ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہو پارہیں جس کی وجہ سے وہ اسے ڈیلیٹ بھی نہیں کر سکتیں۔

گلوکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہیک شدہ اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام پر یقین نہ کریں اور کسی بھی مشتبہ لنک کو نہ کھولیں، کیونکہ یہ ایک فراڈ ہو سکتا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات