3 مارچ کو ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کا اعلان
بینک عملہ صرف زکوٰۃ کٹوتی کے عمل کی نگرانی کے لیے موجود ہوگا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام بینک 3 مارچ بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اس روز تمام بینک اور مالیاتی ادارے زکوٰۃ کٹوتی کے لیے عوامی خدمات فراہم نہیں کریں گے، تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دو رمضان المبارک کو تمام کمرشل بینکوں میں عوامی لین دین معطل رہے گا اور بینک عملہ صرف زکوٰۃ کٹوتی کے عمل کی نگرانی کے لیے موجود ہوگا۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی بینکاری ضروریات کے لیے متبادل دنوں میں بینکوں سے رجوع کریں۔
State Bank Of pakistan
Bank Holiday
ZAKAT DEDUCTION
Public Dealing
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.