Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

سینئیر کھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی سے ملاقات ہوئی، ذرائع
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2025 01:58pm
Who Will Be Pakistan’s New Captain? Big Name Emerges - Aaj News

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی جس کے بعد ٹیم کے نئے کپتان بنانے سے متعلق باتیں سامنے آنے لگیں۔

آج نیوز کے چیمپیئنز ٹرافی کے خصوصی اسپورٹس پروگرام (کچھ کرکٹ ہوجائے) میں میزبان نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔

پروگرام میں شرکت کیلئے آئے مہمان اسپورٹس صحافی نسیم راجپوت نے اس حوالے سے کہا کہ سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز، سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ جب دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان ہوا تھا، تو آسٹریلیا میں محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دیے مگر زمبابوے میں رضوان کے فورا بعد سلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیا تو یہ کونسا پیغام تھا؟

نسیم راجپوت کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے

ان کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا اس وقت موجودہ مائنڈ سیٹ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کا مائنڈ سیٹ بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔

Pakistan Cricket Team

mohammad rizwan

salman ali agha

new captain