پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا
پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے باعث اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
ویٹی کن کے بیان مطابق پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے کے ساتھ کھانسی اور قے کی شکایات کا سامنا بھی ہے، 88 سال کے پوپ فرانسس اپنے ہوش و حواس میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کو اضافی آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔
پوپ فرانسس کی علالت: نوسٹراڈیمس کی خوفناک پیشگوئی سامنے آگئی
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دوہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔
نئے پوپ کے انتخاب کے دوران کیا کچھ ہوتا ہے؟ حیران کن اور دلچسپ تفصیلات
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت میں بگاڑ تشویشناک ہے۔ عالمی کیتھولک برادری پوپ فرانسس کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
Comments are closed on this story.