طلاق کی افواہوں کے درمیان گووندا کی اہلیہ کی ویڈیو منظرعام پر
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔
یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب خبر آئی کہ دونوں 37 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔
راکھی ساونت نے سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن چن لی
ان افواہوں کے درمیان، سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر گووندا کے ساتھ طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کی۔
گووندا کی اہلیہ شنیتا آہوجا کو حال ہی میں ممبئی کے ایک مندر میں دیکھا گیاتھا۔ اس دوران انہیں دیکھ کر پاپ خود کو نہ روک سکے اور ان سے گووندا سے علیحدگی کے بارت میں سوالات پوچھے۔
پاپس نے سنیتا سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ اپنے شوہر سے الگ رہتی ہیں۔ جواب میں سنیتا کا کہنا تھا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا، تو ان کے گھر میں مختلف سیاسی شخصیات کا آنا جانا شروع ہوگیا۔ اس دوران، سنیتا اور ان کی بیٹی ٹینا گھر میں رہتے تھے، ان سب کے سامنے اس طرح گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا۔ اس لیے ہم نے الگ فلیٹ لیا تاکہ وہ اس فلیٹ میں اپنی ملاقاتیں آزادانہ طور پر کرسکیں اوران کی ذاتی زندگی میں خلل نہ آئے۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق وکیل کا نیا انکشاف
سنیتا آہوجا نے یہ بھی کہا کہ، اس دنیا میں مجھے اور گووندا کو کوئی الگ نہیں کرسکتا ۔اگر کوئی ہے تو اسے سامنے آنا چاہیے۔ سنیتا کے اس جواب نے مداحوں کو خوش کر دیا۔
سنیتا آہوجا کا یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا: ”مجھے اس ویڈیو کا بے صبری سے انتظار تھا، آخر کار افواہیں ختم ہو گئیں۔“ جبکہ دوسرے نے طنز کرتے ہوئے سوال کیا: ”تو پھر کس نے گووندا کی ٹانگ میں گولی ماری؟“ اس کے علاوہ کئی صارفین نے سنیتا کے جواب کو سراہا اور کہا کہ ان کے اس پیغام کے بعد ان کی پریشانی دور ہوگئی ہے۔
Comments are closed on this story.