Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہوگا ، سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کر دیا

بھارت اور فلپائن میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
اپ ڈیٹ 28 فروری 2025 10:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب، آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا جبکہ برونائی، ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دیگر ممالک میں بھارت اور فلپائن میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کر دیا گیا، پہلا روز ہفتہ یکم مارچ کو ہوگا۔ سعودی عرب کے متعدد علاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادت وصول ہوئیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کر دیا، خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ یکم مارچ سے ہوگا۔

سلطنت عمان میں بھی اتوار کو پہلا روزہ ہوگا۔ برونائی دارالسلام میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بندر سری بگاوان سے عرب میڈیا کے مطابق اب برونائی دارالسلام میں اتوار 2 مارچ کو یکم رمضان المبارک ہوگی۔

آسٹریلیا میں ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی۔

عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے بھی ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، ملائیشیا میں دو مارچ بہ روز اتوارپہلا روزہ ہوگا۔

بھارت اور فلپائن میں بھی پہلا روزہ دو مارچ کو رکھا جائے گا۔

برطانیہ میں آغاز رمضان ایک ہی روز ہوگا یا دو علیحدہ روز، صورتحال کل واضح ہوجائے گی، امریکا میں کلینڈر کے تحت پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، مساجد اور تنظیمیں چاند کی رویت کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں

غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں جاری، محلوں اور بازاروں میں جھنڈیاں لگ گئیں، بچے بھی خوشی سے سرشار ہیں۔

فلسطینی فنکار نے ملبے پر رمضان مبارک اور دیواروں پر فلسطین کا نام لکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، مغربی کنارے میں مہنگائی اور تنگ دستی میں عوام رمضان کی برکتوں کو لے کر پرامید ہیں۔

RAMZAN 2025