مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئے خوشخبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری
مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کردی۔
ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے، 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی۔
یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق رواں ماہ فروری کیلئے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے تھی۔
federal cabinet
federal government
LPG
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.