Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

رمضان میں پکوان تیار کرنے کے لئے مفید ٹپس: چنے کے آٹے کا پاوڈر بنائیں

افطاری کی تیاری میں آسانی کے لئے مصالحہ جات کا مکسچرمحفوظ کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے
شائع 28 فروری 2025 03:53pm

رمضان المبارک کا مہینہ قریب آ رہا ہے، اور اس دوران روزہ دار خواتین کے لئے سب سے بڑا چیلنج افطاری اور سحری کے کھانوں کا ذائقہ ٹھیک طرح سے سیٹ کرنا ہوتا ہے۔

سحری میں تو کھانے کا ذائقہ چکھ کر نمک، مرچ اور مصالحہ جات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، مگر افطاری کے وقت تیار کی جانے والی ڈشز کا ذائقہ چکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے بعض اوقات کھانے کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے، خاص طور پر نمک، کالی مرچ اور دیگر مصالحوں کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے۔

چنے کے آٹے کا پاوڈر تیار کر کے رکھیں

اگر افطاری میں پکوڑے، سموسے، یا اسی طرح کے دیگر پکوان زیادہ تر بنائے جاتے ہیں، تو رمضان سے پہلے ہی چنے کے آٹے کا مصالحہ مکس کر کے رکھ لینا ایک بہترین حل ہے۔

رمضان میں افطاری کی تیاری میں آسانی کے لئے پہلے سے مصالحہ جات کا مکسچر تیار کرنا ایک بہترین آئیڈیا ہے۔ اس سے آپ کو روزانہ کی تیاری میں وقت کی بچت ہو گی اور پکوان ہمیشہ مزیدار بنیں گے اور آپ کو روزانہ افطاری کے وقت پکوڑے اور سموسے تیار کرنے میں آسانی ہو گی۔

چنے کے آٹے کے پاوڈر کی تیاری

چنے کے آٹے کا پاوڈر تیار کرنے کے لیے:

  • ایک حصہ چنے کا آٹا

  • چوتھا حصہ چاول کا آٹا

  • دھنیا پاوڈر

  • زیرہ پاوڈر

  • لال مرچ پاوڈر

  • نمک

  • تھوڑا سا بیکنگ سوڈا

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے چکھ لیں تاکہ ذائقہ درست ہو جائے۔ پھر اس مکسچر کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کر لیں۔ اس پاوڈر کو آپ پکوڑوں یا سموسوں میں شامل کر کے فوری طور پر مزیدار پکوان تیار کر سکتی ہیں۔

سبزی کے پکوڑے بنائیں

اگر آپ افطاری میں سبزی کے پکوڑے بنانا چاہتی ہیں، تو چنے کے آٹے کے مکسچر میں پیاز، آلو، یا اپنی پسند کی دیگر سبزیاں شامل کر کے مزیدار پکوڑے تیار کر سکتی ہیں۔

مزید پکوانوں کے لئے مکسچر تیار کریں

چنے کے آٹے کی طرح، آپ نمک، کالی مرچ اور دیگر مصالحوں کو ریفائنڈ فلور یا کارن فلور میں ملا کر بھی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کر سکتی ہیں۔ اس طرح رمضان کے دوران آپ بغیر کسی پریشانی کے مزیدار پکوان تیار کر سکیں گی، بغیر ذائقہ چکھے۔

دسترخوان

lifestyle

RAMZAN 2025