Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

”میم سے محبت“ کی ماہی کون ہیں ؟

ڈرامہ میں ان کا کرداربہت پسند کیا جارہا ہے
شائع 28 فروری 2025 03:17pm

میم سے محبت“ ایک ہٹ ڈرامہ ہے جسے فرحت اشتیاق نے تحریر کیا اور علی حسن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

اس ڈرامے کے ذریعے احد رضا میر نے ٹیوی اسکرین پر کم بیک کیا ہے جو کہ ”محبت گمشدہ میری“ کے بعد پہلی بار شائقین کے سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ، دنانیر مبین بھی اس ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے شائقین پہلے ہی اس ڈرامے کے منتظر تھے۔ ڈرامہ اب اپنے انتہائی اہم موڑ کی طرف بڑھ رہا ہے اور معاون کاسٹ نے ہر سین میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

”میم سے محبت“ میں ایک کردار جو فوراً ہی دل جیتنے میں کامیاب رہا وہ ماہی کا تھا، جسے خدیجہ سلیم نے ادا کیا ہے۔

ماہی کا کردار، جو دنانیر کی بہن ہے، نہایت مثبت اور معاون دکھایا گیا ہے۔ ان کا اپنے خاندان کے ساتھ رشتہ اورمعاون بہن کا کردار بہت پسند کیا گیا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ڈراموں میں اکثر منفی اور کنوینسنگ بہنوں کو دیکھ دیکھ کر ناظرین تھک گئے تھے۔

خدیجہ سلیم نے انڈسٹری میں اپنی شروعات کی ہے اور وہ ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔ انہیں اس بات کا احساس تھا کہ ان کے خاندان کی طرف سے مخالفت ہو سکتی ہے، لیکن ان کی ماں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

خدیجہ نے اپنی محنت اور لگن سے پروڈکشن ہاؤسز تک رسائی حاصل کی اورانہیں ”تم میرے کیا ہو“ اور ”میم سے محبت“ جیسے ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔

خدیجہ سلیم مستقبل میں مزید کردار حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور وہ انڈسٹری میں اپنے روشن مستقبل کی امید کرتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ شادی زندگی میں اہم ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے شوق، کام اور رشتہ داریوں میں توازن قائم رکھنا چاہتی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات