Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

راکھی ساونت نے سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن چن لی

وہ ان کے لیے سلمان خان سے سفارش کریں گی
شائع 28 فروری 2025 02:15pm

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش تو ابھی تک ادھوری ہے، لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کے لیے پاکستان سے دلہن چن لی ہے۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو کا کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس نے انہیں ایک بار پھر خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔ ویڈیو میں راکھی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کے لیے پسند کیا ہے۔

بھارتی میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کرتے ہیں، میرا کا انوکھا دعویٰ

راکھی ساونت نے ویڈیو میں سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، سلمان بھائی، میں نے تمھارے لیے ہانیہ عامر کو منتخب کر لیا ہے۔ ہانیہ میری پاکستانی بھابھی ہیں اور وہ تمھارے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر بالی وڈ میں قدم رکھیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔

سلمان خان نے انوشے اشرف کو انٹرویو کیوں دیا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

راکھی نے ہانیہ کو ایک پیغام بھی دیا کہ وہ دبئی آئیں، جہاں وہ ان کے لیے سلمان خان سے بات کریں گی۔

اس کے ساتھ ہی راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے بالی وڈ نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو سراہا ہے اور اب وہ معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہانیہ کا مستقبل بھارت میں بھی روشن ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات