لیبیا کشتی سانحہ میں جاں بحق افراد کی پارا چنار میں تدفین
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق دس افراد کوآہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، تمام افراد کی میتیں ہیلی کاپٹر سے پارا چنار منتقل کی گئیں۔
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق دس افراد کوآہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، آٹھ افراد کے جنازے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاراچنار پہنچائے گئے، جہاں ضلعی انتظامیہ نے میتوں کو وصول کیا۔
اسپورٹس کمپلکس میں اجتماعی دعا کی گئی۔
پشاور اور باجوڑ میں بھی لیبیا کشتی حادثے کی ایک ایک میت لائی گئی، سراج الدین کی تدفین باجوڑ کےعلاقے صدیق آباد میں کی گئی، جبکہ انیس کو پشاور کے علاقے درمنگی میں سپرد خاک کیا گیا۔
حکام کے مطابق لیبیا سے مزید 6 لاشوں کو بھی پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ باجوڑ کا سراج الدین، پشاور کا انیس، کرم حیدر ثقلین، آصف علی، اشفاق حسین، نصرت حسین کی متیں شامل ہیں۔
میتوں کو اسپورٹس کمپلیکس سے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا، جہاں ان کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔
خیال رہے اب تک لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 12 پاکستانیوں کی لاشیں پہنچا دی گئیں، کشتی حادثے میں جاں بحق 16 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، جاں بحق افراد میں 14 کا تعلق کرم سے تھا۔
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق باجوڑ کے نوجوان کی نماز جنازہ آبائی علاقہ صدیق آباد میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ سراج الدین کی لاش اسلام آباد سے آبائی علاقہ باجوڑ صدیق آباد پہنچائی گئی تھی۔
کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے انیس کی میت پشاور پہنچنے کے بعد جسد خاکی آبائی علاقے درمنگی پہنچایا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔
Comments are closed on this story.