سیف کی کس حرکت نے شرمیلا ٹیگور کو رلا دیا تھا؟
سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے اپنی تکلیف دہ یادیں شیئر کر دیں۔
سیف علی خان بالی وڈ کے نامور اور ورسٹائل اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کا خاندان بھی مسلسل لائم لائٹ میں رہتا ہے۔ جہاں سیف علی خان اپنے کام کی بدولت خبروں میں رہتے ہیں، وہیں ان کے اہل خانہ کے تعلقات اور ذاتی زندگی پر بھی مداحوں کی خاص نظر ہوتی ہے۔
سلمان خان نے انوشے اشرف کو انٹرویو کیوں دیا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
سیف علی خان نے ایک دفعہ اپنی والدہ شرمیلا ٹیگورکو شدید تکلیف پہنچانے کا واقعہ شیئر کیا، جس کے بارے میں وہ ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔ اس واقعہ کا تعلق ان کی پہلی شادی سے تھا، جو اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی۔
کافی ود کرن کی ایک قسط میں سیف علی خان نے اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے وہ وقت یاد کیا جب انہوں نے اپنی والدہ کو امریتا سنگھ سے اپنی شادی کی خبر دی تو وہ سکتے میں آگئی تھیں۔
شرمیلا ٹیگورنے انکشاف کیا کہ وہ ممبئی میں تھیں جب ان کا بیٹا یہ خبر سنانے کے لیے ان کے پاس آیا، سیف نے یاد کیا کہ وہ شادی کی خبر سن کر رونے لگی۔
سری دیوی کی محبت میں گرفتار اداکار، جس نے ان کے بیٹے کا کردار ادا کیا
شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ ’اس نے کہا کہ مجھے آپ سے کچھ کہنا ہے، اور پھر اس نے مجھے بتایا‘، میں نہیں جانتی کہ میں کیا کر رہی تھی لیکن میں خاموش تھی، اور وہ کہہ رہا تھا کہ ’اماں، آپ کا رنگ بدل رہا ہے، آپ مختلف لگ رہی ہیں‘۔
والدہ نے مجھے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ کسی کے ساتھ رہ رہے ہیں اور آپ کچھ کر رہے ہیں‘ تو میں نے انہیں بتایا کہ ہاں، ایسا ہی ہے۔
جس پر انہوں نے کہا کہ ’بس شادی نہ کرنا‘ اور جب میں نے انہیں بتایا کہ ’میں کل شادی کرچکا ہوں‘، جس پر ان کی آنکھ سے ایک موٹا آنسو نکلا اور وہ رونے لگیں۔
سیف کے مطابق اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے اور انہوں نے کہا کہ ’تم نے مجھے واقعی تکلیف پہنچائی ہے، تم نے مجھے کیوں نہیں بتایا کہ یہ اصل میں ہوچکا ہے‘۔
بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ ’اس کے بعد ہم نے ایک ساتھ چائے پی اور بات چیت کی، مجھے وہ (امریتا) پسند آئی لیکن اس کے باوجود میں حیران تھی۔
سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ان کی والدہ ہی تھیں جنہیں ان کے امریتا سے علیحدگی کے فیصلے بارے میں علم تھا اور انہوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی بالی ووڈ اداکارہ امرتا سنگھ سے 1991 میں ہوئی تھی، دونوں کے دو بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔ سیف اور امرتا کی 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔
بعد ازاں سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی۔ کرینہ سے سیف علی خان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
Comments are closed on this story.