Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کردیا

تمام فلسطینیوں کا خان یونس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا
شائع 28 فروری 2025 09:08am

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والوں میں بیشتر کم عمر فلسطینی شامل ہیں۔ تمام فلسطینیوں کا خان یونس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔

ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی، قطری اور امریکی وفود غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

حماس کو اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کا پچھتاوا؟

مذاکرات کار پہلے سے طے معاہدوں پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کریں گے۔ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی گئی تھیں۔

حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ لاشیں بغیر کسی تقریب کے ریڈ کراس کے حوالے کی گئی ہیں۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کے مطابق ہلاک یرغمالیوں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں۔ معاہدے کے تحت اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔

Gaza ceasefire agreement

israel releases

46 palestanian