Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

بھارتی میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کرتے ہیں، میرا کا انوکھا دعویٰ

بھارت میں لوگوں نے میری خوبصورتی کی خوب تعریفیں کی
شائع 28 فروری 2025 09:37am

پاکستان کی مشہور فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ میرا پاکستان کی ایک مشہور اور ممتاز فلم و ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنے منفرد انداز اور انٹرویوز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔

ان کی اداکاری کا کمال ان کی متعدد ہٹ فلموں اور ٹی وی سیریلز میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں احساس، کھلونا، کانتا، چیف صاب، مجھے جینے دو، مس استنبول اور باجی شامل ہیں۔ ان فلموں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کو شہرت دی۔

سلمان خان نے انوشے اشرف کو انٹرویو کیوں دیا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

میرا نے اس کے علاوہ ٹی وی پر بھی متعدد کامیاب ڈراموں میں پرفارم کیا ہے، جن میں ٹی وی ون کا مشہور ڈرامہ مین ستارہ بھی شامل ہے، جس میں ان کی اداکاری کے جوہر مزید کھل کر سامنے آئے۔

حال ہی میں میرا نے بھارت میں اپنے کام اور اپنے موازنہ کے حوالے سے دلچسپ باتیں شیئرکیں۔

میرا نے کہا کہ جب وہ بھارت گئیں، تو ان کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کی گئیں اور لوگوں نے ان کا بالی وڈ کی مشہور اداکاراؤں ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ موازنہ کیا۔

سری دیوی کی محبت میں گرفتار اداکار، جس نے ان کے بیٹے کا کردار ادا کیا

میراکا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حالیہ فلم سمرن بھارت میں ریلیز ہوئی ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ فلم دیکھیں گے، وہ اسے پسند کریں گے۔

میرا نے مزید کہا کہ بھارت میں ان کا استقبال بہت خوشگوار تھا، جہاں لوگوں نے ان کی خوبصورتی اور پرفارمنس کی بھرپور پذیرائی کی۔

سوشل میڈیا پرکئی مداحوں نے میرا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں،ایک مداح نے خاص طور پر ان کی فلم کھلونا میں ان کی پرفارمنس اور لک کو سراہا۔

ایک مداح نے کہا، ”کوئی شک نہیں! میرا خوبصورت ہے“، جبکہ کئی اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا کی جمالیاتی حسن اور اداکاری نے انہیں ہمیشہ سے ممتاز رکھا ہے۔ جبکہ کچھ صارفین نے ان کی خود کی تعریف اور شیخی کا مذاق اُڑایا۔

میرا آج کل ہدایت کار اور اداکار شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات