کراچی میں لٹیرے آزاد ۔۔ منظورکالونی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے تیس سالہ ریحان جاں بحق
کراچی میں لٹیرے آزاد ہوگئے، منظورکالونی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے تیس سالہ ریحان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول دوستوں کے ہمراہ گھر کی دہلیزپربیٹھا تھا، ڈاکوکو دبوچا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔۔ سی سی ٹی وی آج نیوز پر۔۔ کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ مدثرزخمی ہو گیا
کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گھر کی دہلیز پر بیٹھے نوجوانوں کو لوٹا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر ریحان نامی شہری کی جان لے لی۔
بلوچ کالونی تھانے کی حدود منظور کالونی سیکٹر چھ شاہین پارک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پانچ ڈاکوؤں نے موبائل فون نہ دینے پر نوجوان ریحان شاہ کو گولی مار کر جان لے لی۔
مقتول گھر کی دہلیز پر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا دوستوں کے موبائل فون چھینے ریحان نے ملزمان پر حملہ کیا تو ملزمان نے گولی مار دی۔
دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ملزمان تھے، مقتول نے ڈاکو کو دبوچا تو مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے یاد رہے کہ رواں سال دو ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے پندرہ شہریوں کی جان لے لی۔
دوسری جانب کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اٹھارہ سالہ مدثر کو گولی مار دی۔ کلفٹن بلاک ٹو میں ڈکیتی کی واردات بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے دو ملزمان آٹھ روپے کی رقم لے اڑے۔
آصف شاہ نامی ٹرانسپورٹر بینک سے رقم لے کرنکلا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ڈکیتی کی واردات بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیش آئی۔
Comments are closed on this story.