Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
21 Shawwal 1446  

مصطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے
شائع 27 فروری 2025 08:23pm

مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفٰی عامر قتل کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی پھرتیاں شروع ہوگئیں، 54 دن بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آخرجاگ اٹھے اورقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس سے ایک دن قبل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔

آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے 10 روز سے واش روم نہ جانے دینے کے الزام پر جج کے دلچسپ ریمارکس

بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا،علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ سب اس وقت ہوا ارمغان گرفتار اور ریمانڈ پر ہے اورایک اور ملزم ساحر حسن کو جیل کسٹڈی کیا جاچکا ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان عدالت میں بیہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

یاد رہے کہ مصطفٰی قتل کیس میں مجرمان کے بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں، کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے، وزیراعلی سندھ کو ایسے وقت خیال آیا کہ کیوں نہ کیس کی بریفننگ لی جائے ؟

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے کل قائمہ کیمٹی نے اسلام آباد طلب کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں قتل ہونے والے مصطفی عامر قتل کیس کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی سندھ کو متعلقہ حکام کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ملزم ارمغان کی منشیات فروشی و دیگر تمام جرائم کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کرلیا۔ کمیٹی نے آئی جی سندھ کو متعلقہ حکام کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے آئی جی سندھ سے ملزم ارمغان کی منشیات فروشی و دیگر تمام جرائم کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ ’ارمغان کے ساتھ مل کر مصطفی کو زندہ جلایا‘، ملزم شیراز نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔