Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

اہم امریکی اراکین کانگریس کا ٹرمپ حکومت سے بانی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں، خط کا متن
اپ ڈیٹ 28 فروری 2025 06:42am

اہم امریکی اراکین کانگریس کا اپنی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی جوولسن اور فلوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔

امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔

امریکی کانگریس ارکان کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط، پاکستان کا سخت ردعمل

امریکی کانگریس اراکین کا عمران کے حق میں خط: ’میں اسرائیل کے جرائم میں شامل ہونے والوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا‘، خواجہ آصف

جو ولسن اور آگست پلگر نے 25 فروری کو وزیرخارجہ مارکو روبیو کو مشترکہ خط لکھا، ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو رہا کروانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔

جو ولسن نے خط ایکس پر خط جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور آگست پلگر وزیرخارجہ مارکو روبیو پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کو پسند کیا جاتا ہے۔

Letter

members of Congress

Secretary of State Marco Rubio