Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا

مرکزی اور زونل کمیٹیاں چاند کی رویت کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کریں گی
شائع 27 فروری 2025 03:49pm

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملک کے تمام زونل ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد کیا جائے گا، جہاں چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

مرکزی اور زونل کمیٹیاں چاند کی رویت کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کریں گی، جس کے بعد ملک بھر میں رمضان کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Ramadan

Moon sighting

Ramadan 2025