Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان میں سونے مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی شوقین خواتین کے لیے اچھی خبر آگئی
شائع 27 فروری 2025 03:35pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قراط فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 3 ہزار روپے پر آگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونے کے دام 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے بھاؤ 29 ڈالر کم ہوکر 2887 ڈالر پر آگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

Gold Rates 202