اداکار علی رضا کی شاہد آفریدی سے ملاقات اور سیلفی کا دلچسپ قصہ
علی رضا، جو اپنے کامیاب ڈرامے اقتداء کے بعد مداحوں میں مقبول ہو چکے ہیں، اس وقت دستک میں بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان کے مداح انہیں اپنی اسکرین پر اور بھی زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، سیکھے ہوئے اسباق اور انڈسٹری میں قدم جمانے کے خواہشمند افراد کو اہم مشورے دیے۔
سونیا حسین کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون؟
علی رضا کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کو اپنے عزائم کے بارے میں آگاہ کرنا، ماڈلنگ سے آغاز کرنا اور اداکاری کے شعبے میں کامیابی کے لیے شعوری انتخاب کرنا ان کے سفر کا حصہ رہا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے خاص تجربہ ایک دن کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کے ساتھ ملاقات تھا۔
علی رضا نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ وہ شاہد آفریدی سے ان کے ادارے میں ملے اور اتنے پرجوش تھے کہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے تھے۔
دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنا دی
علی رضا نے اپنے فون سے سیلفی لینے کی درخواست کی، لیکن ان کا فون بند ہو گیا تھا۔ اس پر شاہد آفریدی نے نہ صرف اپنے فون سے ان کے ساتھ سیلفی لی، بلکہ اسے واٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیا۔
علی رضا نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں سکھایا کہ اپنے مداحوں کی عزت کیسے کی جائے اور ان کی محبت کیسے کمائی جائے۔
اس تجربے نے نہ صرف ان کے دل کو چھوا بلکہ انہیں یہ بھی سمجھایا کہ ایک عظیم شخصیت بننے کے لیے اپنے مداحوں کے ساتھ کیسے برتاؤ کرنا چاہیے۔
Comments are closed on this story.