چیمپئینز ٹرافی: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے 9 ویں میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا، میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ منسوخ ہونے کا اعلان کردیا۔
میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جبکہ امپائرز مسلسل فیلڈ کا جائزہ لیتے رہے تاہم مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کو بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے سبب 1، 1 پوائنٹس دیا گیا اور یوں پاکستان گروپ اے میں آخری پوزیشن پر رہا۔
اس سے قبل روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔
افغانستان کی جیت پر مشکوک شخص کی قذافی اسٹیڈیم میں داخلے کی کوشش
دوسری جانب گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے 8 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی، افغانستان کے جیتنے پر ایک مشکوک شخص نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مشکوک شخص کی شناخت عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے، عبید اللہ کابل کا رہائشی تھا۔
چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی، فیض آباد ناکے پر مشکوک شخص پکڑا گیا
راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کے معاملے پر فیض آباد ناکے پر مشکوک شخص پکڑا گیا، جس کے قبضے سے پسٹل اور جیکٹ بر آمد کرلی گئی، سول ڈیفنس عملے نے چیکنگ کے بعد جیکٹ کو کلیئر کردیا۔
مشکوک شخص کی شناخت جمال ساکن کے نام سے ہوئی، گرفتار مزلم جمال کا تعلق پشاور سے ہے
پولیس نے مشکوک شخص کو تحول میں لے لیا اور تحقیات شروع کر دیں۔
Comments are closed on this story.