Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

ایلون مسک کی ٹیم نے’غلطی سے’ خطرناک بیماری کو روکنے کا پلان کینسل کرا دیا

ایلون مسک کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین غصے میں آگئے
شائع 27 فروری 2025 02:02pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے کہا کہ ان کی ٹیم DOGE نے غلطی سے ایک مہلک خطرناک بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کا پلان کینسل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی زیر صدارت پہلی کیبنٹ میٹنگ کے دوران ایلون مسک کی جانب سے کہا گیا کہ ان کی ٹیم نے ایبلولا وائرس کو روکنے کا پلان غلطی سے منسوخ کردیا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی بتانا چاہیے کہ ہم سے غلطیاں ہوں گی اور ہم مکمل پرفیکٹ تو نہیں ہو سکیں گے۔ تاہم جب ہم جلد اس مسئلے کو ختم کریں گے۔

ایلون مسک نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غلطی سے یو ایس ایڈ کے ساتھ ایبولا سے بچاؤ کے پروگرام کو مختصر وقت کے لیے منسوخ کر دیا۔ تاہم اس لیے ہم نے ایبولا کی روک تھام کو فوری طور پر بحال کر دیا، اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔

ایلون مسک ایونٹ میں اپنا بیٹا بھول گئے؟ ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق مسک نے کہا کہ اگر ہم 2026 میں خسارے کو ایک ٹریلین ڈالر تک کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اب سے ستمبر تک روزانہ 4 بلین ڈالر بچانے کی ضرورت ہے۔ یہ ممکن ہے، اور ہم اسے پورا کر دیں گے۔

ایلون مسک کے اس بیان کے بعد ایک ایکس صارف نے تبصرہ کیا کہ ایلون مسک نے ایک بہت بڑی غلطی کی، پھر اسے ٹھیک کرنے کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیا۔ انہوں نے یہ PEPFAR (ایمرجنسی پلان فار ایڈز ریلیف) کے ساتھ کیا اور اب ایبولا کے ساتھ۔

ایلون مسک کے 13ویں بچے کی دعویدار خاتون عدالت پہنچ گئی

ایک اور صارف نے لکھا، “یہ صرف ایک دن کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غلطیاں کریں گے، لیکن وہ انہیں جلد ٹھیک بھی کر دیں گے۔ آخر مسک کو کیا مسئلہ ہے؟

ایبولا وائرس کیا ہے؟

ایبولا انسانوں اور جانوروں میں پایا جانے والا ایک ایسا مرض ہے جس کے شکار افراد میں دو سے تین ہفتے تک بخار، گلے میں درد، پٹھوں میں درد اور سردرد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور وہ قے، ڈائریا اور خارش وغیرہ کا شکار ہوجاتے ہیں، جبکہ جگر اور گردوں کی کارکردگی بھی گھٹ جاتی ہے۔

Elon Musk

admits

DOGE team

accidentally cancelled

plan to prevent deadly disease