Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

چکن مکھنی وہ کریمی اور بٹر والی چکن ڈش جو آج ضرور آزمانی چاہیے

چکن کی مخصوص ترکیبیں ہر ذائقے کے شوقین افراد کے لیے ایک لذت بن کر ابھرتی ہیں
شائع 27 فروری 2025 01:00pm

چکن کا استعمال ہر پاکستانی کھانے میں اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ذائقے کا مزہ بڑھاتا ہے بلکہ ایک اہم پروٹین کا ذریعہ بھی ہے۔

چکن کی مخصوص ترکیبیں بے شمار ہیں، جو نہ صرف نان ویجیٹیرین افراد بلکہ ہر ذائقے کے شوقین افراد کے لیے ایک لذت بن کر ابھرتی ہیں۔

رمضان اسپیشل : پروفیشنل نرم اورمزیدار دہی بھلے کیسے بنائیں؟

چکن کے مختلف پکوانوں میں تندوری چکن، چکن تکا، اور چکن مسالہ جیسی ڈشز بے مثال ہے۔ ان ڈشز کا منفرد ذائقہ ہوتا ہے جو ہر کھانے کے شوقین کو دل سے پسند آتا ہے۔ چکن ایک بڑی مقدار میں پروٹین فراہم کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ تقریباً ہر گھر میں ایک اہم جزو بن چکا ہے۔

اگر آپ چکن پر مبنی ذائقہ دار اور متنوع ڈشز کے شوقین ہیں، تو چکن مکھنی ایک ایسا پُرکشش انتخاب ہے جو آپ کی ذائقے کی توقعات پر پورا اُترے گا۔ یہ ایک کریمی، دھواں دار، اور بٹر بھری ہوئی ڈش ہے جو آپ کے کھانے کے تجربے کو ایک نیا رنگ دیتی ہے۔

اسے مختلف قسم کی روٹی، جیسے نان، لچھا پراٹھا یا سادہ روٹی کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے، اور یہ آپ کے ڈنر پارٹی یا کسی بھی خاص موقع کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

چکن مکھن والا بنانے کے اجزاء

  • چکن (ہڈی کے بغیر یا ہڈیوں کے ساتھ)

  • دیسی گھی

  • سفید مکھن

  • ہری مرچ کا پیسٹ

  • ادرک اور لہسن کا پیسٹ

  • براؤن پیاز

  • ٹماٹر

  • کاجو

  • ناریل کریم یا ناریل کا دودھ

  • نمکین ناریل

  • مسالے (لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، گرم مسالہ، نمک)

چکن مکھن والا بنانے کا طریقہ:

چکن کو گرل کریں: چکن کے ٹکڑوں کو نمک کے ساتھ اچھی طرح سے گرل کریں۔

مصالحے بھونیں: ایک پین میں دیسی گھی اور مکھن ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں ہری مرچ کا پیسٹ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ، براؤن پیاز، ٹماٹر اور کاجو شامل کریں۔ اس مرکب کو بھون کر خوشبودار بنائیں۔

چکن کو پکائیں: گرل شدہ چکن کے ٹکڑے اس پین میں ڈال کر 20 منٹ تک ڈھانپ کر پکنے دیں تاکہ وہ تمام ذائقوں کو جذب کر لے۔

کریمی بناوٹ: اس میں ناریل کریم یا دودھ شامل کر کے 10 منٹ مزید اُبالیں تاکہ گریوی ہموار اور کریمی بن جائے۔

آخر میں نمکین ناریل چھڑک کر اچھی طرح مکس کریں اور تازہ دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

دسترخوان

lifestyle

recipe