Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

ریلوے پولیس میں بھرتی کیلیے جعل سازی کرنا نوجوانوں کو مہنگا پڑگیا

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
شائع 27 فروری 2025 12:57pm

ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں اصل امیدوار کی جگہ دوڑ لگانے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور میں ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شامل ہونے والا جعلساز سمیت اصل امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم خضر اصل امیدوار احسن اقبال کی جگہ کانسٹیبل کے فزیکل امتحان میں شریک ہوا، ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں کمیٹی نے جانچ پڑتال کی تو امیدوار جعلی نکلا۔

جعلی امیدوار خضر کے پاس اصل امیدوار کی رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ موجود تھا، سپروائزری کمیٹی نے اصل امیدوار احسن کو بھی موقع پر طلب کرکے گرفتار کرلیا۔

امیدوار احسن اقبال نے تفتیس میں انکشاف کیا اس نے خضر کو بھرتی دوڑ میں شرکت کے لیے معاوضے کے طور پر 50 ہزار روپے دیے۔

دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مغل پورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جعل ساز ملزم سے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی اور وارداتوں کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔

lahore

RAILWAY POLICE

Running Test

physical running test

physical test