Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

12 کروڑ کی بینک ڈکیتی: پلاننگ کرنے والے دو ’بزرگ‘ گرفتار

بزرگ افراد آنے والی نسلوں کے لیے مثال بننے کی بجائے خود جرائم کا نیٹ ورک چلا رہے ہوں تو یہ لمحۂ فکریہ ہے
اپ ڈیٹ 27 فروری 2025 01:33pm

سچ ہے جرم کی کوئی عمر نہیں ہوتی، مگر جب ایک 69 سالہ بزرگ بینک لوٹنے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر سامنے آئے، تو یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ تھی! بنگلورو کے بینک میں 12 کروڑ روپے کے سونے کی ڈکیتی نے سب کو چونکا دیا، مگر زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ اس کی منصوبہ بندی کرنے والا بھاسکر بیلچاپاڈا خود کو تجربہ کار مجرم ثابت کر چکا تھا۔

یہ وہی شخص ہے جو 2022 میں بھی زیورات کی دکان لوٹنے کی تیاری میں پکڑا گیا تھا، مگر سدھرنے کے بجائے ایک اور بڑی واردات میں ملوث ہو گیا۔ اس کے ساتھ 65 سالہ محمد نذیر بھی گرفتار ہوا، جو جرم میں اس کا ساتھی تھا۔

17 جنوری کی دوپہر، بنگلورو کے ”ویاوسایہ سیوا سہکاری سنگھا“ بینک میں چھ مسلح نقاب پوش داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر 18.5 کلو سونا اور نقدی، مجموعی طور پر 12 کروڑ روپے کی رقم، لوٹ کر فرار ہو گئے۔ یہ مجرم نہایت پیشہ ور تھے، جنہوں نے ممبئی سے آ کر واردات کو منظم انداز میں انجام دیا۔

نوشہرہ میں بینک ڈکیتی کا مقدمہ منیجر کی مدعیت میں درج

یہ صرف ایک واردات نہیں، بلکہ معاشرے میں پھیلتی سنگین برائیوں کا اشارہ ہے۔ جب بزرگ افراد، جو آنے والی نسلوں کے لیے مثال بننے چاہیے، خود جرائم کا نیٹ ورک چلا رہے ہوں، تو یہ لمحۂ فکریہ ہے۔

یہ گروہ ممبئی، تمل ناڈو، گجرات، اور کئی دیگر ریاستوں میں بینک اور زیورات کی دکانوں کو لوٹنے میں سرگرم تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس گروہ کے سرغنہ مورگندی تھیوار نے واردات سے صرف دو دن پہلے ممبئی کی ایک عدالت میں پیشی دی تھی، اور پھر 900 کلومیٹر کا سفر طے کر کے یہ بڑی ڈکیتی انجام دی۔

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

بنگلور پولیس کی تیز رفتار کارروائی کی بدولت اس واردات میں ملوث تمام اہم مجرم پکڑے گئے اور چوری شدہ سونا بازیاب کر لیا گیا، جو کہ ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مجرموں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں اور گینگ کے باقی ارکان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

india

bank robbary

criminal mind

Senior Person