گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق وکیل کا نیا انکشاف
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں منظرعام آنے کے بعد گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبروں نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا تھا تاہم اب اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل جو نہ صرف اداکار کے وکیل ہیں بلکہ ان کے خاندانی دوست بھی ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔
گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق للیت بنٖڈل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔
وکیل نے مزید بتایا کہ وہ نئے سال کے موقع پر نیپال گئے تھے جہاں انہوں نے ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی اور ساتھ وقت گزارا جس کے بعد ان کے درمیان صلح ہوگئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ لیکن وہ ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
کیا سپر اسٹار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا سے طلاق ہو رہی ہے؟
للیت بنڈل نے یہ بھی واضح کیا کہ گووندا اور سنیتا الگ الگ نہیں رہتے بلکہ ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، گووندا نے ایم پی بننے کے بعد اپنے سرکاری کام کے لیے بنگلہ خریدا تھا۔ یہ بنگلہ ان کے فلیٹ کے بالکل سامنے ہے اور اداکار کبھی کبھی کام کرتے ہوئے وہاں سو جاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ وہ ساتھ نہیں رہتے ہیں۔
وکیل نے مزید کہا کہ سنیتا نے جو کچھ کہا اسے غلط رنگ دیا جارہا ہے۔ جئسا کہ انہوں نے کہا کہ مجھے گووندا جیسا شوہر نہیں چاہیے۔ لوگ یہ نہیں دیکھ رہے کہ انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے ان جیسا بیٹا چاہیے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے اور ان کے درمیان طلاق نہیں ہوگی
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گووندا اپنی اہلیہ سنیتا سے 37 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق لے رہے ہیں جس کی وجہ ایک اداکارہ کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔
Comments are closed on this story.