Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

صدرِ آصف زرداری نے شیخ خالد بن محمد زید النہیان کو نشانِ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

نور خان ایئربیس پر ابوظہبی کے ولی عہد کا والہانہ استقبال، صدر اور وزیراعظم نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا
اپ ڈیٹ 28 فروری 2025 12:06am

**صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زید النہیان کو نشانِ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی ورا، اعلٰی حکام شریک تھے۔ **

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد زیدالنہیان کو ایوان صدر میں نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدرِ آصف زرداری نے شیخ خالد بن محمد زید النہیان کو نشانِ پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف ، وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیخ خالد بن محمدزید النہیان کو نشان پاکستان دینے کی تقریب میں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے علاوہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹوبھی موجود تھے۔

اس سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد پرنس شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔ شہباز شریف نے مہمان کی چھتری اپنے ہاتھ میں تھام لی۔ وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد ولی عہد کے ہمراہ تھے۔ معززمہمان کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

نورخان ایئربیس پرابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا والہانہ استقبال کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی معزز مہمان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

ولی عہد شیخ خالدبن ولید بن محمد بن زیدالنہیان کا استقبال

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالدبن ولید بن محمد بن زیدالنہیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیرخزانہ کے علاوہ دیگر وزرا بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تعلقات کو شراکت داری میں بدلنا باعث اطمینان ہے۔

انھوں نے کہا کہ دورہ ازبکستان میں ازبکستان، اٖفغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات ہوئی، منصوبے سے گوادر اور ابو ظہبنی کی بندرگاہ کو فائدہ ہوگا۔ ریلوے لائن خطے مین گیم چینجرز ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہر مشکل میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔

صدرمملکت سے شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات

صدرمملکت آصف علی زرداری سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کا دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اورعوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو، آصفہ بھٹواورنائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات، کاروبار، انفراسٹرکچر، ثقافت اورعوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔

صدرنے متحدہ عرب امارات کی غیرمتزلزل حمایت اورمختلف شعبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین قریب تراقتصادی اورتجارتی تعلقات فروغ دینے پرزوردیا۔

ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید نے یواے ای کا پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اورکہا دورے کے دوران دستخط شدہ مفاہمت کی یاداشتیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی عکاس ہیں۔

صدرآصف زرداری نے شیخ خالد بن محمد بن زاید کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وطن واپس روانہ ہو گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کورخصت کیا۔

Crown Prince

ابوظہبی

Crown Prince of Abu Dhabi

Sheikh Khalid bin Zayed Al Nahyan