Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کیا صبح کی چائے آپ کو توانائی دینے کی بجائے تھکا دیتی ہے؟

چائے آپ کی دشمن نہیں ہے، لیکن آپ اسے کیسے اور کب پیتے ہیں، اس سے فرق پڑتا ہے
شائع 27 فروری 2025 10:02am

چائے ایک توانائی بخش مشروب ہے، لیکن اگر آپ اسے صحیح وقت پر اور صحیح طریقے سے نہ پئیں تو یہ آپ کو سست اور تھکاوٹ کا شکار بنا سکتی ہے۔ چھوٹی ایڈجسٹمنٹ کرکے، آپ اپنی صبح کی چائے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور بغیر کسی تھکاوٹ کے دن کی شروعات کر سکتے ہیں۔

کیا چائے میں موجود کیفین توانائی میں کمی کا باعث بنتی ہے؟

چائے میں کیفین ہوتی ہے، جو ایک طاقتور محرک ہے اور عارضی طور پرطبیعت میں چستی لاتی ہے۔ لیکن، اگر آپ اسے ضرورت سے زیادہ پیتے ہیں، خاص طور پرخالی پیٹ، تو یہ توانائی کے اچانک کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

کولیسٹرول کنٹرول کرنے سے سالن کے ذائقے کو بڑھانے والے کری پتے کے ادویاتی فوائد جانیے

کیفین اعصابی نظام کو متحرک کرتی ہے، جس سے قلیل مدتی توانائی ملتی ہے، لیکن اس کے اثرات ختم ہونے کے بعد توانائی میں اچانک کمی آ جاتی ہے، جس سے سستی کا احساس ہوتا ہے۔ چائے کی پتیوں میں کیفین کی مقدار کافی سے کم ہوتی ہے، اس لیے کیفین کا اثر بھی کم ہوتا ہے اور اس کا کریش ہلکا محسوس ہوتا ہے۔

کیا خالی پیٹ چائے پینا تیزابیت پیدا کرتا ہے؟

چائے گیسٹرک ایسڈ کے اخراج کا محرک بن سکتی ہے، خاص طور پر جب آپ اسے خالی پیٹ پیتے ہیں۔ صبح سب سے پہلے چائے پینا ہاضمے میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے، جیسے اپھارہ یا معدے کی تکلیف۔

چائے میں موجود ٹیننز اور کیفین معدے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اگر آپ صبح سب سے پہلے چائے پینا چاہتے ہیں تو دودھ اور چینی شامل کرنے سے اس تیزابیت کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مائیکرو ویو میں انڈے کیسے ابالیں؟

کیا چائے آئرن کے جذب کو متاثر کر کے تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے؟

چائے میں ٹینن مرکب ہوتے ہیں جو پودوں پر مبنی کھانے، جیسے دال، سبزیاں اور گری دار میوے سےآئرن کے جذب میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ اگر آپ باقاعدگی سے چائے پیتے ہیں تو اس سے آئرن کی کمی ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر ان افراد کو جو خون کی کمی کا شکار ہیں۔

ماہرین صحت تجویز کرتے ہیں کہ چائے کو کھانے کے درمیان پیا جائے۔ کھانے سے پہلے یا فوراً بعد چائے پینے سے بہتر ہے کہ کم از کم 30-60 منٹ کا وقفہ رکھا جائے تاکہ آئرن جسم میں بہتر طریقے سے جذب ہو سکے۔

کیا آپ کی چائے میں چینی آپ کو تھکاوٹ کا شکار بناتی ہے؟

چائے میں بہت زیادہ چینی شامل کرنا تو آپ کے لیے مزیدار ہو سکتا ہے، لیکن یہ شوگر کی بلند سطح پیدا کر سکتا ہے، جس سے انسولین کا اخراج ہوتا ہے۔ اس کے بعد جب شوگر کی سطح میں کمی آتی ہے تو یہ توانائی میں اچانک کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے چائے میں زیادہ چینی کا استعمال آپ کو سست کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، پروسیس شدہ چائے کے مکسز اور مصنوعی کریمرز میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو توانائی کی مستقل سطح کے لیے مفید نہیں ہوتے۔

چائے کو تھکاوٹ کے بغیر پینے کے طریقے

چائے آپ کی دشمن نہیں ہے، لیکن یہ اہم ہے کہ آپ اسے کس طرح اور کب پیتے ہیں۔ آپ اپنی چائے کی عادت میں چھوٹی ایڈجسٹمنٹ کر کے اپنی صبح کی چائے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جیسے کہ کیفین کی مقدار کو کم کرنا، چائے کا وقت درست کرنا اور یہ دیکھنا کہ آپ چائے کو کس کے ساتھ پی رہے ہیں۔

چائے کے پہلے کپ سے پہلے اگر آپ ایک گلاس گرم پانی پی لیں تو یہ تیزابیت کو کم کر سکتا ہے اور ہائیڈریشن کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، قدرتی مٹھاس جیسے شہد یا گڑ کا استعمال چینی کے مقابلے میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ چائے کے ساتھ پروٹین سے بھرپور اسنیکس جیسے مونگ پھلی یا گری دار میوے بھی کھا سکتے ہیں تاکہ توانائی کی سطح میں مزید استحکام آئے۔

اگلی بار جب آپ چائے پئیں تو چند چھوٹے اقدامات کر کے اس کو اپنے جسم کو ایندھن دینے کے ایک بہترین طریقے میں تبدیل کر لیں۔

صحت

دسترخوان

lifestyle

drinks