افغان بلے باز نے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کردی، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
افغانستان کے اوپنر ابراہیم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا، میچ میں افغانستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔
افغان بیٹر ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے بڑی 177 رنز کی تاریخ ساز انفرادی اننگز کھیلی، ابراہیم زدران نے 146 گیندوں پر 177 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے تاہم شاندار کارکردگی پر ابراہیم زدران مین آف دی میچ قرار پائے۔
ابراہم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ناتھن ایسٹل، بین ڈکٹ، سارو گنگولی اور اینڈی فلاور جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بین ڈکٹ نے رواں چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف 165 رنز بنائے تھے، ناتھن ایسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔
زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور نے 2002 میں بھارت کے خلاف 145 رنز بنائے تھے جبکہ سابق بھارتی بلے باز سارو گنگولی نے 2000 میں جنوبی افریقا کے خلاف 141 رنز بنائے تھے۔
مزید برآں یہ اننگز ابراہیم زادران کا بہترین انفرادی اسکور بھی بن گئی ہے جو اس سے پہلے 162 رنز تھا، انہوں نے یہ اسکور 2022 میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔
افغان ٹیم جمعے کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، افغانستان آسٹریلیا کو ہرانے کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔
Comments are closed on this story.