مشتاق احمد کا وقار یونس اور وسیم اکرم پر ہراساں کرنے کا الزام
پاکستان کے سابق اسپنر اور کوچ مشتاق احمد نے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ معاملہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سامنے آیا جب میزبان فخر عالم نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک ویڈیو دکھائی۔ ویڈیو میں مشتاق احمد نے دعویٰ کیا کہ دونوں سابق کرکٹرز ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے کوچ ہونے پر تنقید کرتے ہیں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا اور قانون دونوں ترقی کر چکے ہیں، اور اسی لیے وہ اپنے وکیل کے ذریعے وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم پریکٹس کے دوران انہیں باؤنسر مارتے تھے، جس سے ان کا اعتماد متاثر ہوا، ورنہ وہ پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر بن سکتے تھے۔
وسیم اکرم اور وقار یونس کا ردعمل
وسیم اکرم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ، ’آپ نائٹ واچ مین کے لیے بنے ہی نہیں تھے، جب بھی آپ کو بھیجا، آپ نے ہمیشہ ’انڈہ‘ اسکور کیا، اب آپ سے کورٹ میں ہی ملاقات ہوگی۔‘
جبکہ وقار یونس نے فوری طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 20 کروڑ روپے نہیں ہیں، اور مشتاق احمد سے درخواست کی کہ وہ دل صاف کر لیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا مشورہ
سوشل میڈیا پر ردعمل
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے ملے جلے تبصرے سامنے آئے۔ کچھ افراد نے مشتاق احمد کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا، جبکہ کچھ نے اسے پروگرام کی تشہیر کے لیے ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی قانونی کارروائی ہوتی ہے یا یہ معاملہ صرف مذاق کی حد تک محدود رہتا ہے۔
Comments are closed on this story.