ظہیر اقبال نے شادی کے بعد اسلام قبول کرنے کے لیے کہا؟ سوناکشی سنہا کا انکشاف
اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنی بین المذاہب شادی کے باعث اکثر آن لائن ٹرولنگ کا سامنا رہا ہے۔ تاہم، سوناکشی نے حال ہی میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان مذہب کبھی بھی موضوع بحث نہیں رہا ہے اور نہ ہی کسی نے ان پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ظہیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے، اس میں مذہب کا کوئی دخل نہیں تھا۔
میری کامیابی میں سلمان خان اور اکشے کمار کا اہم کردار رہا ہے، ہمیش ریشمیا
انہوں نے کہا کہ، ہم مذہب کو نہیں دیکھ رہے تھے۔ یہاں دو لوگ ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ مجھ پر اپنا دین نافذ نہیں کر رہا اور نہ ہی میں ان پر اپنا دین نافذ کر رہی ہوں۔ ہم نے کبھی بھی مذہب کے بارے میں بات نہیں کی۔
2010 میں سلمان خان کے ساتھ دبنگ میں کام کرنے والی اداکارہ نے مزید کہا کہ، ہم ایک دوسرے کی ثقافتوں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے گھر میں کچھ روایات کی پیروی کرتے ہیں، میں اپنے گھر میں اپنی روایات کی پیروی کرتی ہوں، اور ہم دونوں ایک دوسرے کا اورایک دوسرے کے خاندان کااحترام کرتے ہیں۔
سوناکشی نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ انہوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کرنے کا انتخاب کیا تاکہ دونوں اپنے اپنے عقائد کو برقرار رکھ سکیں۔
بھارتی کامیڈین کی بیوی کے پاس پاسپورٹس کی بھرمار، ایک پاؤں انڈیا ایک ملک سے باہر
شادی کرنے کا بہترین طریقہ اسپیشل میرج ایکٹ تھا جس میں ایک ہندو عورت کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی اور وہ ایک مسلمان مرد مسلمان ہی رہ سکتا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتےتھے اور شادی کر رہے تھے اتنا ہی کافی تھا۔
سوناکشی اور ظہیر کا رشتہ سات سال پر محیط ہے، اور دونوں نے 23 جون کو اپنی شادی کی تاریخ منتخب کی، جو ان کی پہلی ملاقات کی سالگرہ بھی ہے۔ اس کے بعد، انہوں نے اپنے قریبی خاندان اور دوستوں کے ساتھ شادی کی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا۔
اداکارہ سوناکشی سنہا کو آخری بار ہارر کامیڈی فلم ”کاکودا“ میں دیکھا گیا تھا، جو جولائی 2024 میں ZEE5 پر ڈیجیٹل ریلیز ہوئی۔ اس فلم کو ریلیز کے بعد ملا جلا رسپانس ملا تھا۔
Comments are closed on this story.