Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

’ٹی اِز فنٹاسٹک‘ 27 فروری 2019 کو کیا ہوا تھا؟

27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا
شائع 27 فروری 2025 08:39am
27th February 2019: A Nightmare for Indians! - Aaj News

دن تھا 27 فروری 2019، جب پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دو طیارے گرائے اورایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہماری فوج ہم ہمہ وقت تیار ہے۔

اس عظیم کارنامے کو یاد رکھنے کیلئے ہر سال 27 فروری کے دن کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے منایا جاتا ہے۔

اب نظر ڈالتے ہیں کہ پاک فضائیہ نے کس طرح بھارتی جہازوں پر لرزہ طاری کردیا۔

کہانی شروع ہوتی ہے 14 فروری 2019 سے، جب مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد بھارت کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا، جبکہ پاکستان نے انتہائی واضح الفاظ میں ان الزامات کی تردید کی۔

پلوامہ حملے کے بعد سے ہی بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور انہی غیر ذمہ دارانہ رویوں کو بنیاد بناتے ہوئے بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں گھسنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

جس کے بعد 26 فروری بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی غلطی کردی اور دہشتگردوں کے نام پر بالاکوٹ میں درختوں پر بمباری کردی۔

جس پر پاکستان کا سخت ردِعمل آیا اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو پاکستانی سرپرائز کی خبر سنائی۔

جس کے بعد 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کو اطلاع ملی کہ دو بھارتی طیارے پاکستان کے حدود میں داخل ہونے کو ہیں۔ جس پر شاہینوں نے جھپٹ کر بھارتی خواب کو ملیہ میٹ کردیا اور بھارتی طیاروں کو پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا۔

ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا، جس کے بعدعوام نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو دبوچ لیا اور پاک آرمی کے حوالے کردیا۔ جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو بھارت کو واپس کردیا۔

جھڑپ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔ جس نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے پریس کانفرنس میں حقائق کے منافی دعویٰ کیا، بالاکوٹ پر فضائی حملے میں جیشِ محمد کے مدرسے کو نشانہ بنایا گیا۔

اب رہتی دنیا تک بھارت اس دن کو کبھی نہیں بھولے گا اور ”ٹی اِز فنٹاسٹک“ کا جملہ بھارتیوں کا ہر سال پیچھا کرے گا۔

بھارت کا گودی میڈیا میں کبھی 300 دہشت گرد مارے جانے کی رپورٹ کرتا تو کبھی جعلی آڈیوز پر مبنی گفتگو نشر کرتا رہا۔

بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھونڈا دعوی مسترد

امریکہ نے بھارت کے پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کے بھونڈے دعوے کو مسترد کر دیا، چھبیس فروری دوہزار انیس کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نےاگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فضائیہ، پاکستانی ایف سولہ مارگرانے میں ناکام رہی، بھارتی جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا، چھ فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔

india

Pakistan Air Force