Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

حکومت کا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو منانے کا فیصلہ

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کا بائیکاٹ کررکھا ہے
شائع 26 فروری 2025 11:50pm
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی(فائل فوٹو)
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی(فائل فوٹو)

حکومت کا چیئرمین سینیٹ کو منانے کا فیصلہ ۔۔ عرفان صدیقی نے کہا شیری رحمان اور یوسف رضا گیلانی سے ایک دو روز میں رابطہ کرکے تحفظات دور کروں گا ۔۔ یوسف رضا گیلانی پروڈکشن آرڈر پرعمل نہ ہونے پر ناراض ہیں ۔۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینیٹ کومنانے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت اوریوسف رضاگیلانی سے رابطےکا فیصلہ کیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرپرعملدرآمد نہ ہونے پرحکومت سے ناراض ہیں اور احتجاجا سینیٹ اجلاس کی صدارت کا بھی بائیکاٹ کررکھا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ شیری رحمٰن اوریوسف رضا گیلانی سےایک دو روز میں رابطہ کروں گا، حکومت اوراپوزیشن کےارکان کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی سےملاقات بھی کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرشبلی فراز کو بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کیلئے مدعو کروں گا۔

سینیٹرعرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے اعجازچوہدری کے جس سیشن کیلئے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے تھے وہ ختم ہوچکا ہے، چیئرمین سینیٹ کے تحفظات اور ناراضگی کو دور کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ کے آئندہ سیشن سے پہلے یوسف رضا گیلانی کو منالیں گے۔

chairman senat yousof raza gelani