بھارت میں 4 ٹانگوں والے لڑکے کا کامیاب آپریشن، ڈاکٹروں نے 2 اضافی ٹانگیں ہٹا دیں
بھارت میں پیدائشی طور پر 4 ٹانگوں والے نوجوان کی ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کر کے اسکو نئی زندگی دے دی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر کرشنا کا کہنا ہے کہ 17سالہ لڑکا اتر پردیش کے ضلع بالیا سے تعلق رکھتا ہے اور اسے28جنوری کو اسپتال لایا گیا تھا، ڈاکٹروں کے معائنہ کرنے سے پتہ چلا کہ اس کا آپریشن پیچیدہ ہے مگر مشکل نہیں ہے۔
ڈاکٹرنے بتایا کہ ان اضافی ٹانگوں کے باعث اس لڑکے کے جسم کی نشوونما درست طریقے سے نہیں ہو رہی تھی اور یہ ٹانگیں اسکے دیگر اعضا کو بھی نقصان پہنچا رہی تھیں۔
فیصل آباد میں دو دماغ والی نوزائیدہ کا کامیاب آپریشن
جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری، ماہرسرجنز کا کارنامہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کرشنا نےکہا کہ اس قسم کے کیسزایک کروڑ افراد میں صرف ایک بار دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں اب تک صرف 42 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں کسی انسان کے جسم میں 4 ٹانگیں موجود ہوں۔
ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ یہ اس وقت ہوتا ہے جب جڑواں بچوں کا حمل ہو لیکن ان میں سے ایک کا جسم مکمل طور پر نشوونما نہ پا سکے اور اسکے اعضا دوسرے بچے کے جسم سے جُڑ جاتے ہیں،یہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا۔
Comments are closed on this story.