Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بغیر کسی تقریب کے ریڈ کراس کے حوالے کر دیں

غزہ پر کنٹرول سے دست بردار ہونے کے اسرائیلی آپشن کو حماس نے مسترد کر دیا
شائع 27 فروری 2025 09:02am

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔

حماس عہدیدار کے مطابق لاشیں بغیر کسی تقریب کے ریڈ کراس کے حوالے کی گئی ہیں۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کے مطابق ہلاک یرغمالیوں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ معاہدے کے تحت اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔

گزشتہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل نے حماس کو مختلف آپشنز دے دیئے ہیں کہ حماس غزہ پر کنٹرول سے دست بردار ہو اور اپنی فوجی طاقت کا خاتمہ کرے اور مزید اسرائیلی مغویوں کو رہا کیا جائے۔

غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 6 اسرائیلی قیدیوں میں سے دو کو رہا کردیا

دوسری صورت میں حماس کو جنگ بندی ختم کرکے واپس جنگ کی طرف آنا ہوگا، بعد ازاں حماس نے اسرائیلی کے ان آپشنز کو مسترد کردیا۔

حماس نے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ حکومتی امور اور سرحد کا کنٹرول فلسطینی قیادت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔

Hammas

alqasam brigade

bodies of 4 Israeli hostages